کراچی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10 اعشاریہ 72 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
شہرِ قائد میں 7 ہزار 82 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 759 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں حیدر آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
حیدرآباد میں 745 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 28 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
کراچی اور حیدرآباد کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ کے دیگر اضلاع میں 8 ہزار 682 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے150 مثبت کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر کیئے گئے 16 ہزار 516 کورونا کے ٹیسٹ میں سے 940 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مجموعی طور پر سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مثبت آنے کی شرح 5اعشاریہ 69 فیصد ریکارڈ کی گئ ہے جبکہ کورونا وائرس کے باعث 8 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
Comments are closed.