بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: لیاری کے گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا، 1 شخص جاں بحق، 7 زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں ماما ہوٹل کے قریب گھر میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

کراچی کے علاقے لیاری میں پراسرار دھماکے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کو کلئیر کردیا گیا ہے، جائےوقوعہ کےقریب کوئی سی سی ٹی موجود نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.