بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قومی ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے رابطے

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے سیگفڈ ایکمین کی خدمات حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

سیگفڈ ایکمین کی کوچنگ میں جاپان نے جکارتہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہونے پر ایکمین اگلےماہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی 14 دسمبر سے بنگلادیش کے شہر ڈھاکا میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.