بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، صدر کی ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی

کراچی کے علاقے صدر کی مارکیٹ میں خوفناک آتشزدگی کے بعد بحالی کا کام شروع نہیں ہو سکا کہ ایک اور مارکیٹ میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔ 

فائر بریگیڈ کے مطابق صدر میں زینب مارکیٹ کے قریب وکٹوریا سینٹر کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کے لیے مرکزی فائر بریگیڈ کے علاوہ صدر، منظور کالونی اور دیگر سینٹر سے گاڑیاں اور فائر فائٹر روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں…

دکانداروں کے مطابق انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر مارکیٹ میں آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے دشواری پیش آئی اور کئی دکانداروں کی حالت غیر ہوگئی۔

کراچی کے علاقے صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ  میں…

دوسری جانب ٹریفک ہیلپ لائن 1915 کے مطابق صدر جانے والے عبداللّٰہ ہارون روڈ کو فوارہ چوک سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس عوام کی سہولت کے لیے متبادل راستے فراہم کر رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

علاوہ ازیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ایس ایس پی ساؤتھ کو فوری آتشزدگی کے مقام پر پہنچنے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وکٹوریا سینٹر کے قریبی کوآپریٹو مارکیٹ میں تین دن قبل خوفناک آتشزدگی سے پانچ سو سے زائد دکانیں جل کر تباہ ہو چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.