بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے ہمشکل کی نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمشکل کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹا گرام پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہمشکل اجتماع میں شریک دیگر افراد کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی یہ ویڈیو کسی نا معلوم فرد کی جانب سے بنائی گئی ہے جبکہ اس کے انٹرنیٹ پر اپلوڈ ہوتے ہی یہ کافی وائرل ہے۔

A post shared by Shah Hussain (@shahhussainofficial21)

وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص ہو بہو عمران خان کی جوانی کی شکل پیش کر رہا ہے۔

اس ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں وزیر اعظم عمران خان کے مداحوں سمیت انٹرنیٹ صارفین بھی کافی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی جا رہی ہے جس پر کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس اور دلچسپ کمنٹس آ چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.