جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: قیمتی مچھلی ہاتھ لگنے سے ماہی گیر راتوں رات 70 کروڑ روپے کے مالک بن گئے

کراچی کے ماہی گیر نایاب مچھلیوں کی نیلامی سے راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں ’سوا‘ مچھلیاں پکڑ لیں۔

طبی فوائد کی حامل جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق نایاب سوا مچھلی کا گوشت صرف 1 ہزار روپے کلو ہے۔

کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ اس نایاب سوا مچھلی کی خاصیت اس کے پیٹ سے نکلنے والی چربی ہے، جس سے فوٹا آپریشن کا دھاگا بنتا ہے اور اسے گولڈن سوا کہتے ہیں۔

ان کے مطابق فی سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک ہے۔

سوا مچھلی کا وزن 20 سے 40 کلو تک ہوتا ہے جبکہ اس کی لمبائی 1.5 میٹر تک ہو سکتی ہے، یہ عام طور سے مشرقی ایشیائی ممالک کے سمندر میں پائی جاتی ہے۔

بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.