بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار

ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کی وجہ سے کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 11 اپ ہزارہ ایکسپریس کراچی سے حویلیاں آج 5:50  کے بجاۓ صبح 06:20 پر کراچی سٹی سے روانہ ہوئی، 27 اپ شالیمار ایکسپریس اپنے مقررہ وقت پر کراچی سے لاہور 6:00 بجے روانہ ہوئی۔

151 اپ شاہ لطیف ایکسپریس اپنے مقررہ وقت صبح 7:00 بجے کراچی سے میر پور خاص روانہ ہوئی، 13 اپ عوامی ایکسپریس صبح 07:00 بجے کراچی کینٹ سے پشاور گئی جبکہ 47 اپ رحمان بابا صبح 10:00 بجے کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی ہے۔

45 اپ پاکستان ایکسپریس اپنے مقررہ وقت 01:00 بجے کے بجائے 2:30 پر کراچی سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگی، 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس 02:00 بجے کراچی سے سیالکوٹ روانہ ہوگی۔

41 اپ قراقرم ایکسپرس 03:30 بجے کے بجائے شام 4:15 پر کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، 149 اپ مہران ایکسپریس 03:55 پر اپنے مقررہ وقت پر کراچی سٹی سے میر پور خاص روانہ ہوگی۔

33 اپ پاک بزنس ایکسپریس 04:00 بجے کے بجائے شام 04:50 پر کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، 15 اپ کراچی ایکسپرس 04:30  کراچی سے لاہور اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔

17 اپ ملت ایکسپریس 05:00 بجے پر کراچی سے لالہ موسیٰ روانہ ہوگی، 7 اپ تیزگام 05:30 پر کراچی سے راولپنڈی اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، 25 اپ زکریا ایکسپرس 05:30 پر اپنے مقررہ وقت پر کراچی سٹی سے ملتان روانہ ہوگی۔

3 اپ بولان میل 06:00 بجے پر کراچی سٹی سے کوئٹہ اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، 43 اپ شاہ حسین ایکسپریس 07:30 بجے کراچی سے لاہور اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، 37 اپ فرید ایکسپریس 07:30 پر کراچی سٹی سے لاہور اپنے پورے وقت پر روانہ ہوگی۔

35 اپ سر سید ایکسپرس رات 09:00 بجے پر کراچی سے راولپنڈی اپنے پورے وقت پر روانہ ہوگی، 5 اپ گرین لائن رات کو 10:00 بجے کراچی سے اسلام آباد اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی، 1 اپ خیبر میل رات کو 10:15 پر اپنے مقررہ وقت کراچی سے پشاور پر روانہ ہوگی۔

145 اپ سکھر ایکسپریس رات کو 11:00 بجے اپنے مقررہ وقت پر کراچی سٹی سے جیکب آباد روانہ ہوگی، ٹرینوں کی آمد و رفت کو بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، چند روز میں ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چلنا شروع ہو جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.