پی آئی اے کی کراچی سے سعودی عرب جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 831 گزشتہ روز شام 6 بجے شیڈول تھی جو اب آج صبح 9 بجے روانہ ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹس کی کمی، طیاروں کی وقت پر عدم دستیابی کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔
قومی ایئر لائن کی ایک اور پرواز پی کے 213 پائلٹ کی عدم دستیابی کے باعث کئی گھنٹے تاخیر کے بعد منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹس اور پی آئی اے انتظامیہ میں مسائل کے باعث فلائٹ آپریشن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔
Comments are closed.