اتوار 22؍جمادی الثانی 1444ھ15؍جنوری 2023ء

کراچی: بلدیاتی انتخابات، بدانتظامی، سامان تاخیر سے پہنچنے کی شکایات

کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی انتخابی سامان نہیں پہنچ سکا، مختلف پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عملہ اور سامان نہ ہونے سے پولنگ کا عمل متاثر ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس موبائل میں پولنگ کا سامان لے کر گھومتی رہی۔

خواجہ اجمیر نگری تھانے کی موبائل پولنگ کا سامان لے کر لوگوں سے پتہ پوچھتی رہی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت تھریٹ ہیں، لیکن تمام اداروں کے تعاون سے حالات قابو میں ہیں۔

’جیو نیوز‘ کے روکنے پر پولیس موبائل بات کیے بغیر تیز رفتاری سے چلی گئی۔

پیپری میں ایک پولنگ اسٹیشن کا سامان دوسرے پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا۔

پیپری پولنگ اسٹیشن پر پہنچنے والے بیلٹ پیپرز پر امیدوار کا نام ہی نہیں تھا۔

تحریکِ لبیک کے امیدوار کے احتجاج پر پولنگ کا عمل روکنا پڑا، دوسرے پولنگ اسٹیشن سے متعلقہ بیلٹ پیپرز آنے کے بعد پولنگ شروع ہوئی۔

عملے کی تربیت نہ ہونے سے بیلٹ پیپرز پر غلط مہر لگانے سے بیلٹ پیپر ضائع بھی ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.