شہر قائد کراچی میں واقع ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں رجسٹریشن کا کام معطل کر دیا گیا۔
کراچی کے ماس ویکسینیشن سینٹر، ایکسپو سینٹر میں تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
کنٹریکٹ ملازمین کی جانب سے عوام کی رجسٹریشن روک دی گئی ہے، ویکسین لگوانے آنے والوں کو ویکسین لگنے کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔
مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کر ایکسپو سینٹر کے باہر احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ نہیں تو کام بھی نہیں، ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔
واضح رہے کہ ایکسپو سینٹر میں 300 کے قریب ورکرز رجسٹریشن کے کام پر معمور ہیں۔
Comments are closed.