بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آلائشیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری

عیدالاضحیٰ گزرنے کے باوجود کراچی کے مختلف علاقوں میں آلائشیں اب تک مکمل نہیں اٹھائی گئی ہیں اور انہیں ٹھکانے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے علاقوں صدر، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ پر صفائی کی صورتِ حال بہتر ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عید کے تیسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے، شہر میں مختلف مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں نہ اٹھائی جاسکیں۔

لی مارکیٹ، کھارادر اور لیاری کے مختلف علاقوں سے بھی آلائشیں اٹھا دی گئی ہیں۔

کریم آباد پل کے نیچے کچھ آلائشیں موجود ہیں جبکہ ایف سی ایریا میں بھی آلائشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے جس سے علاقے میں تعفن پھیلا ہوا ہے۔

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں عید الاضحیٰ کے دوسرے روز جانوروں کی آلائشیں جگہ جگہ پھینکنے سے تعفن اٹھنے لگا۔

ناگن چورنگی کے علاقے میں آلائشیں اٹھانے کے باوجود گلی محلوں سے تعفن اٹھ رہا ہے۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ صبح سویرے مختلف علاقوں میں موجود آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اور صفائی میں مصروف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.