بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج بھی موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں تیز بارش ہونے کے امکانات اب کم ہو گئے ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ملک میں کہیں بارش نے موسم کو کافی بہتر اور خوش گوار کر دیا ہے تو کہیں ہلکی گرمی کا راج ہے۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.