بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سرفراز احمد کی تصویر نہ شیئر کیے جانے پر اہلیہ کا دلچسپ سوال

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے قبل  بارباڈوس کے ساحل پر وقت گزارا، ساحل پر لطف اندوز ہوتے ہوئے قومی کرکٹرز کی تصاویر پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کے…

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں حسن علی، فہیم اشرف و دیگر کھلاڑی تو موجود تھے لیکن وہاں کہیں سابق کپتان سرفراز نہیں دکھائی دیے۔

ایسے میں سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے بھی دلچسپ انداز سے اپنے شوہر کی وہاں موجودگی کے حوالے سے سوال کر کے صارفین کی توجہ کرکٹرز کی بجائے اپنے ٹوئٹ کی جانب مبذول کروالی۔

پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 میں گزشتہ روز کھیلے گئے…

خوشبخت سرفراز نے پی سی بی کے ٹوئٹ پر لکھا کہ ’کہاں ہے میرا میاں؟‘، سرفراز کی اہلیہ کی جانب سے بس اس سوال کی دیر تھی کہ صارفین نے بھی دلچسپ تبصروں کا ڈھیر لگا دیا۔

کچھ کہتے نظر آئے کہ اہلیہ نے سرفراز پر تو صحیح کڑی نظر رکھی ہوئی ہے تو کسی نے کہا کہ بھابھی تو سیفی بھائی پر شک ہی کررہی ہیں۔

بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے سرفراز کی ساحل پر لی گئی ایک تصویر شیئر کی گئی جس پر خوشبخت  سرفراز نے انہیں ہیرو قرار دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے چیمپئنز…

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.