بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو گہرے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اس کے حوالے سے ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔

کراچی اس وقت گہرے بادلوں کے نرغے میں ہے، آثار بتا رہے ہیں کہ آج بھی یہاں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی سے معتدل اور کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.