اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

کراچی: اورنگی میں ہوئے پُراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں ہونے والے پُراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی۔

پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کو کلیئر کر دیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں یہ پراسرار دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں مچان پر ہوا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں دکان میں لکڑی کے مچان پر بیٹھے افراد کے ہاتھ اور چہرے جھلس گئے تھے، جبکہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ بھی لگ گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.