اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

بھارت: 70 سالہ استاد پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں کا لاٹھی چارج

بھارت کی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے اسکول میں پڑھانے والے 70 سالہ استاد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ استاد نیول کشور پانڈے 40 سال سے پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اسکول کے بچوں کو پڑھا کر سائیکل پر گھر واپس جانے والے بزرگ ٹیچر کی سائیکل سڑک پر گرنے کے باعث وہاں ٹریفک جام ہو گیا جس کو اٹھانے میں مشکل پیش آنے پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے استاد پر لاٹھی چارج کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیول کشور پانڈے روزانہ اسی راستے سے اپنی سائیکل پر پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھانے جاتے تھے۔

خواتین پولیس اہلکاروں کی بزرگ استاد سے بدسلوکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.