اتوار 29؍جمادی الثانی 1444ھ22؍جنوری 2023ء

شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کی افغانستان کیلئے امداد

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کابل میں افغان ہلالِ احمر کے ہیڈ کوارٹر میں 550 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 سال میں پڑنے والی شدید ترین سردی کی لہر جاری ہے، جس میں درجۂ حرارت منفی 34 تک گر گیا ہے۔

پچھلے ایک ہفتے میں شدید ترین سردی سے افغانستان میں 78 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

افغان حکام کے مطابق سردی سے اموات افغانستان کے 8 صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

شدید سردی کے باعث اب تک 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اگلے چند روز میں موسم مزید سرد ہو گا، متاثرہ افراد کو امداد کی فوری ضرورت ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے رابطہ دفتر نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ افغان خواتین ورکرز پر پابندیاں امداد کی فراہمی کو روک رہی ہیں۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خواتین ورکرز پر پابندی امدادی کاموں میں رکاوٹ بن رہی ہے، 2 کروڑ سے زیادہ افغانوں کو فوری خوراک اور انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ طالبان حکومت نے گزشتہ ماہ خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.