کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے 40 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے ملزم محمد حسین کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ملزم ڈکیتی اور لوٹ مار کی 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم محمد حسین کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔
ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول، ایک 30 بور پستول، 15 گولیاں، 21 موبائل فون، ایک موٹر سائیکل، نقدی اور طلائی زیورات برآمد ہوئے ہیں۔
ملزم نے اپنے ساتھیوں بلال اور راحیل کے ساتھ مل کر اورنگی ٹاؤن اور سائٹ میں خواتین سے زیورات اور پرس چھینے تھے۔
Comments are closed.