بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز اور بورڈ دفاتر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ پہلے پرچے کے تاخیر سے پہنچنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانی مراکز کے نزدیک فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں کھولنے پر بھی پابندی عائد ہے۔

مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نے کہا کہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر میٹرک بورڈ نے انتظامی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات میں پرچے تاخیر سے ملنے، پیپر آؤٹ ہونے سمیت مختلف بے قاعدگیوں کی شکایات مل رہی تھیں جن کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.