بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برہان وانی کی پانچویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی پانچویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی برسی پر ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے، برہان وانی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت پر آج یوم مزاحمت منایا جائے گا۔

دوسری جانب کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت ”ہفتہ شہداء “ منایا جارہا ہے جو 13 جولائی تک جاری رہے گا۔

13جولائی کو یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر بھی ہڑتال کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے 22 سالہ برہان وانی کو ترال میں 8 جولائی 2016 ء کو شہید کردیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.