بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آزاد کشمیر سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کا گڑھ بن گیا

رواں ماہ ہونے والے الیکشن نے آزاد کشمیر کو ملک کی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کا گڑھ بنا دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بعد (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز آج مظفرآباد پہنچیں گی۔

برطانیہ میں آباد مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی آزاد کشمیر کا رخ کرنا شروع کردیا۔ کورونا وائرس کی وبا اور انتہائی مہنگے ٹکٹوں کے باوجود برٹش پاکستانی مختلف شہروں میں پہنچ رہے ہیں۔

گزشتہ روز بلاول بھٹو نے عباس پور، پونچھ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری جماعت میدان میں آگئی ہے، پیپلز پارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 724 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ 25 جولائی کو 45 انتخابی حلقوں میں امیدوار الیکشن لڑیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.