بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا کل سے آغاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ بابر اعظم کی قیادت میں گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 جولائی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔ دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو شیڈول ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی اس وقت ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلش ٹیم پہلے اور قومی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.