بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں ٹائٹل فائٹ،پاکستان کے کامران فاتح

پشاور میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ میلے میں ٹائٹل فائٹ پاکستان کے کامران عبدالوہاب نے جیت لی، اُنہوں نے افغانستان کے حامد خان کو دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست دے دی۔

فائٹ کے دوران حریف پر تابڑ توڑ مکوں کے سبب ریفری کو مقابلہ روکنا پڑا۔ایونٹ میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے باکسرز کے درمیان دلچسپ فائٹس ہوئیں۔

شائقین نے پشاور باکسنگ میلے میں بھرپور جوش دکھایا اور اس ایونٹ کے تمام میچ جیو سوپر پر نشر کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.