بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے حارث سہیل اَن فٹ قرار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

حارث سہیل کو میڈیکل پینل نے کارڈف میچ کے لئے ان فٹ قرار دے دیا ہے جس کے بعد مڈل آرڈر میں سعود شکیل، صہیب مقصود یا سلمان آغا میں سے دو کی شمولیت کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل کارڈف میں کھیلا جائے گا جس کے لئے پاکستانی اسکواڈ کارڈف پہنچ گیا ہے اور آج یہاں پریکٹس بھی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.