بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی نے ڈالی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سی پیک کی بنیاد پیپلز پارٹی کی حکومت اور چین کی کمیونسٹ پارٹی نے ڈالی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا دنیا کی سب سے بڑی پارٹی بن چکی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے دنیا بھر کی معاشی ترقی سست ہوگئی تھی، چین نے بے مثال معاشی ترقی کی اور ساری دنیا کو سبق دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.