بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی اور سارے دعوے دھرے رہ گئے۔ عوام کے لیے آج بھی غذائی اشیاء کی مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے حقائق پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں سامنے لائے گئے۔ جس میں بتایا گیا کہ 2020 اور 2021 کے ایک بھی مہینے میں پاکستان میں مہنگائی بنگلادیش اور بھارت سے کم نہیں ہوسکی بلکہ بہت زیادہ رہی۔

ایک سروے کے مطابق اپریل 2020 سے اپریل 2021 کے دوران کم آمدنی والے گھروں کی آمدنی میں 17 فیصد کمی ہوئی، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کے خرچے میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ ان گھروں کا صرف کھانے پینے پر آمدنی کا چھیالیس فیصد خرچ ہورہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.