کراچی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ڈیفنس خیابان شہباز میں کارروائی کی تو ملزمان پولیس کی کار، موبائل کو ٹکر مار کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق 5 سے 6 ملزمان گاڑی میں سوار تھے، دیگر 3 ملزمان 2 موٹر سائیکلوں پر تھے۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ ڈیفنس میں کارروائیاں کرتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
Comments are closed.