بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے عائشہ منزل پُل پر ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر ڈمپر میں لگی آگ کو بجھا دیا۔

دوسری جانب ڈیفنس فیز 7 میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.