جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

کراچی، پڑوسیوں کا جھگڑا، گود میں موجود بچے کو چھری لگ گئی

کراچی میں کرایہ دار پڑوسیوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 4 سالہ بچے کو چھری لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی سیکٹر فور ڈی میں رہائشی عمارت میں 2 کرایہ داروں کے درمیان پانی بھرنے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔

جھگڑے کے دوران ایک خاتون گود میں 4 سالہ بچہ لیے کھڑی تھی کہ اس دوران ان کی پڑوسن چھری لے آئی، ہاتھا پائی کے دوران چھری 4 سالہ بچے کو لگ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

بچے کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جارہا ہے، چھری مارنے والی خاتون سمیت جھگڑے میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.