جمعرات 23؍شعبان المعظم 1444ھ16؍مارچ 2023ء

اسلام آباد کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت شروع ہو گئی۔

توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کر رہے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی لیگل ٹیم آج وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کرے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل وکلاء فیصل چوہدری، گوہر علی خان اور خواجہ حارث عدالت میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.