کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملتوی ہونے والے انٹر کے پرچے آج سے دوبارہ شروع ہوں گے۔
چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کےمطابق 31 جولائی کو ملتوی کیے گئے بوٹنی، اکنامکس، فائن آرٹس اور کمپیوٹر سائنس کے پرچے آج ہوں گے۔
پرچے سابق شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے اعلان کیا ہے جس کالج میں نقل کیس سامنے آیا اس کے پرنسپل کو معطل کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پر پابندی ہوگی۔
Comments are closed.