بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

کراچی کے تھانہ فرئیر کے علاقے میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو دوست یاسر نے 14 نومبر کو گھر سے پک کیا اور اپنے فلیٹ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، مزاحمت کے دوران خاتون کو ہاتھ اور جسم پر زخم آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کے طبی معائنے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.