بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہورہی ہے، خاندانی ذرائع

کوہ پیما ساجد سدپارہ کی طبعیت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ اسکردو سے خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نیپال میں مہم جوئی کے دوران ساجد سدپارہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ساجد سدپارہ کو علی سدپارہ کی موت کے بعد ذہنی دباؤ کا مسئلہ ہوا تھا۔ ساجد سدپارہ کو ایورسٹ سے واپس لایا جارہا ہے۔

ان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وہ فرانسیسی کوہ پیما کے ساتھ ایورسٹ کے لئے نیا روٹ کھولنے گئے تھے۔ اب وہ  کل کھٹمنڈو پہنچیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد ساجد سدپارہ کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.