بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف نے ڈیل سے پہلے 5 پیشگی مطالبات کیے ہیں، شوکت ترین

مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ ڈیل جلد ہوجائے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ڈیل سے پہلے 5 پیشگی مطالبات کیے ہیں، جن میں ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری بھی شامل ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ایف آئی ایم کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پورا کرچکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جمعہ 19 نومبر کو ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارے کے مطالبات کی روشنی میں ٹیکس استثنیٰ کے خاتمے اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے بل تیار کرلیے ہیں۔

شوکت ترین نے کہاکہ وزارت قانون بلز کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.