بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد حسن رانا کا فیصل واوڈا کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے صاحبزادے اور وکیل احمد حسن رانا نے سینیٹر فیصل واوڈا کو قانونی نوٹس بھجوانے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کے دوران احمد حسن رانا نے کہا کہ فیصل واوڈا کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ والد صاحب اپنی مرضی سے بات کرتے ہیں، وہ مجھے جتنا بتائیں گے میں بیان کردوں گا۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے معاون مقرر کردیے۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان کے صاحبزادے نے مزید کہا کہ کورٹ نے ابھی آبزرویشن دی ہے، آرڈر پاس نہیں کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ والد صاحب کا نواز شریف صاحب سے براہ راست رابطہ رہا ہے، نواز شریف کی گرفتاری کے وقت میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تھا، میں جیل جا کر اُن سے ملا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی جعلی ہے۔

احمد حسن رانا نے مزید کہا کہ والد صاحب نے مجھے پیغام دیا ہے کہ حلف نامہ کسی صحافی کے حوالے نہیں کیا تھا، انہوں نے فی الحال اس بارے میں ’نو کمنٹ‘ کہا ہے۔

شاہ زیب خانزادہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے والد رانا شمیم 26 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں گے؟ تو احمد حسن ایڈووکیٹ نے جواب دیا ’ انشاء اللّٰہ‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.