بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جج رانا شمیم کے بیان حلفی خبر، عدالت نے معاونین مقرر کردیے

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے بیان حلفی سے متعلق خبر پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے معاون مقرر کردیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے)، ایڈووکیٹ فیصل صدیقی اور ریما عمر کو عدالتی معاون مقرر کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ ے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کا بیان حلفی جعلی ہے۔

حکم نامے کے مطابق صحافی انصار عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے صرف ایک پیغام رساں کا کام کیا ہے۔

حکم نامے کے مطابق تسلیم شدہ حقیقت ہے، تصدیق کے لیے رجسٹرار ہائی کورٹ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے صاحبزادے احمد حسن نے فیصل واوڈا کے الزامات مسترد کردیے ۔

حکم نامے کے مطابق نواز شریف، مریم نواز کے وکلا سے بھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے الیکشن سے پہلے سماعت کی درخواست دی تھی۔

حکم نامے کے مطابق چیف جج رانا شمیم کو یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں رپورٹ کرنا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.