ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔
تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں نمایاں ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسی مقام پر 2010ء اور 2000ء میں بھی جزیرے ابھرے تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں جیولو جیکل سرگرمیاں زیادہ ہونے کے بعد جزیرے ابھرتے ہیں۔
معظم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھرنے والے جزیرے کچھ عرصے بعد دوبارہ سمندر میں ڈوب جاتے ہیں۔
Comments are closed.