ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

کراچی، سردی کی شدت میں ایک سے دو دن میں کمی کا امکان

کراچی میں سردی کی لہر کی شدت میں 24 سے 36 گھنٹوں میں کمی کا امکان ہے۔ 

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں آج رات اور کل بوندا باندی کا امکان ہے۔

جواد میمن نے کہا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث کراچی میں سرد ہواؤں کے رخ میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث دن کا درجہ حرارت بڑھ سکتا ہے، درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 23 یا 24 جنوری کو سردی کی نئی لہر آ سکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کسی کولڈ ویو کا امکان نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے شمال اور مغربی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دن راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.