ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

شان مسعود اور نیشے خان کا اِن ڈور اور آؤٹ ڈور فوٹو شوٹ

قومی کرکٹر شان مسعود اور ان کی دلہن نیشے خان کا کراچی میں ولیمے سے قبل فوٹو سیشن ایک وِلا میں ہوا جن کی تصاویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

نئی جوڑی نے اِن ڈور اور آؤٹ ڈور مختلف پوزز میں تصاویرز بنوائیں۔

شان مسعود اور نیشے خان کا الگ الگ اور ایک ساتھ بھی فوٹو شوٹ ہوا جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو شوٹ کے بعد ولیمے کی تقریب مقامی کلب میں ہوئی جس میں موجودہ اور سابق کرکٹرز سمیت معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریبِ ولیمہ میں سرفراز احمد، فواد عالم، سعود، سہیل خان، دانش عزیز، حسان خان، چیف سلیکٹر ہارون رشید، سابق کرکٹرز وسیم باری، جلال الدین، عبدالرقیب اور صادق محمد بھی موجود تھے۔

مداحوں نے اس نئی جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.