ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

حکومت اور پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، حبا چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر ان کی اہلیہ حبا چوہدری آج بھی اسلام آباد کی عدالت پہنچیں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا چوہدری نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

حبا چوہدری نے کہا کہ میرے خاوند کو دوبارہ عدالت میں طلب کیا گیا ہے، وکلا موجود ہیں، فیملی موجود ہے مگر تفتیشی افسر نہیں آئے۔

فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے…

حبا چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنوں سے عدالت آنے کی بھی درخواست کی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.