ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

ٹوئٹر کے شریک بانی بِز اسٹون نے ایلون مسک کے ٹوئٹر چلانے کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی بِز اسٹون نے ایلون مسک کے ٹوئٹر چلانے کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بِز اسٹون نے کہا ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر میں میری کی گئی تمام تبدیلیوں کو ریورس کردیا۔

بِز اسٹون نے دعویٰ کیا ہے کہ ایلون مسک نے کام کرنے کی جگہوں پر میری کی گئی تبدیلیوں کوختم کردیا ہے۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم چلانا ایک مشکل کام ہے، اس میں آدھے لوگ آپ سے خوش اور آدھے آ پ سے ناراض ہوں گے۔

ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سی ای او ہونے کی صلاحیت پر بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ایساصحیح نہیں لگتا لیکن میں غلط ہو سکتا ہوں۔

دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت ایلون مسک کے اثاثوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ دورِ جدید میں سب سے نقصان برداشت کرنے والے شخص بھی بن گئے ہیں۔

بِز اسٹون نے کہا کہ ایلون مسک کے ماتحت ملازمین کے جذبے اور مواد کی پالیسیوں میں ہونے والی بہتری الٹ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کو خریدنے کے فوری بعد ایلون مسک نے کمپنی میں کئی تبدیلیاں کی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.