ہفتہ 5؍رجب المرجب 1444ھ 28؍جنوری 2023ء

پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ڈاکٹر حیدر اشرف آر پی او گوجرنوالہ اور ڈاکٹر حیدر اشرف کو آر پی او گجرات کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

آر پی او گجرات ڈاکٹر اختر عباس کو ایس اینڈ جی اے ڈی اور آر پی او گوجرانوالہ منیر مسعود کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔

آر پی او ملتان ڈاکٹر معین مسعود کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور ڈی پی او محمد اکمل کو آر پی او ڈی جی خان کے اضافی چارج سے ریلیو کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سجاد حسن منج کو آر پی او ڈی جی خان اور تقرری کے منتظر سہیل چوہدری کو آر پی او ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.