کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گھر میں ایک شخص کو قتل کرنے والے ملزم کو تکنیکی اور خفیہ اطلاع پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اشرف کی لاش اس کے دوست کے گھر سے ملی، جو روزانہ صبح چہل قدمی پر نکلتا تو دوست کے گھر جاتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اشرف کا دوست چوہدری غلام حسین بیرون ملک مقیم ہے جس کے باعث اشرف دوست کے گھر میں رکھے پرندوں کو دانا ڈالتا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے روز مقتول اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آیا تھا، مقتول کے دوست کے گھر کا چوکیدار رقم دیکھ کر بدنیت ہوگیا۔
واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم عابد کے ابتدائی بیان کے مطابق اس نے پیسوں کی خاطر اشرف کو 9 دسمبر کو مارا۔
پولیس کے مطابق اشرف کے لاپتا ہونے پر تفتیش شروع کی گئی تھی۔
Comments are closed.