جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

شمالی وزیرستان: خودکش دھماکا،پاک فوج کے حوالدار سمیت 2 افراد شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی زد میں آ کر پاک فوج کے جوان اور شہری سمیت 2 افراد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خودکش دھماکے میں حوالدار محمد امیر شہید ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک شہری بھی شہید ہوا ہے جبکہ 9 افرادزخمی ہوئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ شہید حوالدار محمد امیر کی عمر30 سال تھی جن کا تعلق میانوالی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.