جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑی سجدہ ریز کیوں ہوئے؟

فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 2 گولز سے شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوکر سب کے دل جیت لیے۔

سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں فرانس نے پانچ منٹ کے اندر ہی گول کرکے مراکش کی ٹیم پر پریشر بڑھا دیا تھا جبکہ دوسرے ہاف میں 79 ویں منٹ میں فرانس نے ایک اور گول داغ کر اپنی فتح یقینی بنائی۔

فرانس کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے اہم میچ میں شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے گراؤنڈ میں سجدے کیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے بعد گراؤنڈ سے باہر جانے سے قبل مراکشی کھلاڑیوں نے پہلے اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدہ ریز ہوئے۔

مراکش کے کھلاڑیوں کے اس عمل کو فینز سوشل میڈیا پر خوب سراہ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.