جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

کیمبریج لغت میں’مرد‘ اور ’عورت‘ کی تعریف تبدیل

کیمبریج لغت نے ’مرد‘ اور ’عورت‘ کی تعریف تبدیل کردی، اس اقدام کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت واضح کرنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دنیا کی نامور ترین انگریزی لغات میں مرد اور عورت کی تعریف تبدیل کی جارہی ہیں۔

کیمبرج لغت میں مرد اور عورت کی پرانی تعریفوں کےساتھ نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔

کیمبرج لغت میں ’مرد‘ اور ’عورت‘ کی ’بالغ نر/مادہ‘ کی حیثیت سے تعریف تو شامل ہے مگر اب ’مرد‘ کو ایسا بالغ بھی قرار دیا گیا ہےجو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو۔

اسی طرح ’عورت‘ کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.