بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کبھی لسانیت یا تعصب کی بات نہیں کی، اردو بولنے والوں کی عزت کرتے ہیں، کتابیں بیچ کر اسلحہ خریدنے کا نظریہ کس نے دیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ  نے کہا کہ کراچی کا یہ حال کس نے کیا؟ جلاؤ گھیراؤ، بھتے کی سیاست کس نے شروع کی؟

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی حاضر ہے، زرداری صاحب نے کبھی تفریق کی سیاست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کسی کی حق تلفی کی بات سامنے آئی تو ہماری طرف سے فوری ایکشن ہوا۔

 ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بنڈل جزیرے سے متعلق وفاق کی نیت صاف نہیں، بنڈل جزیرے پر آرڈیننس کا معاملہ اٹھانا ان کی بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مشہور زمانہ 162 ارب کے پیکیج کا کیا حال ہوا؟ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے۔

 ناصر شاہ نے کہا کہ نااہل ترین ٹولے کے بیچ جہانگیر ترین کیا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.