کالعدم تنظیم اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی محمد اکبر اعوان کی میت ان کے قصور میں واقع آبائی گھر پہنچا دی گئی۔
شہید پولیس اہلکار محمد اکبر اعوان قصور کی تحصیل چونیاں کے رہائشی تھے، جو جھڑپوں کے دوران فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔
ورثاء کے مطاق شہید اے ایس آئی اکبر اعوان کی نمازِ جنازہ آج صبح 11 بجے کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ کے مطابق شہید اے ایس آئی محمد اکبر چونیاں کے نواحی گاؤں عالم والا کھوہ کے رہائشی تھے۔
شہید کے بھائی کے مطابق محمد اکبر نے پسماندگان میں 7 سالہ بیٹی چھوڑی ہے، ان کی اہلیہ 6 ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔
شہید کے بھائی کا کہنا ہے کہ مذہب کسی کے بھائی باپ کو اس طرح شہید کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم بھی عاشقِ رسول ﷺ ہیں مگر کسی کے بھائی یا باپ کو مار نا جائز نہیں، حکومت کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیئے۔
Comments are closed.