hookup Mount Ephraim edf8329we hookup Suplee PA pregnant hookup a v hookup on xbox 360

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 3550 روپے کم ہوگئی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 550 روپے نیچے آگئی۔ 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 20 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 3 ہزار 438 روپے ہے۔

سعودی عرب سے ملنے والے 3 ارب ڈالر ملنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل دوسرے روز کم ہوا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 802 ڈالر فی اونس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.