dknight magicbox ii bluetooth hookup hookup sites like craigslist curvy hookup hookup Middletown Delaware hookup Middle Island hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 155 رنز کا ہدف

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

دبئی میں جاری اس میچ میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بولنگ کی دعوت دی تھی۔ 

آسٹریلیا کی مضبوط گیند بازی کے سامنے سری لنکا کی ناتجربہ کار بیٹنگ لائن نے توقعات سے بہتر پرفارمنس دکھائی۔ 

کوشل پریرا اور چریتھ اسلانکا نے 35، 35 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھانوکا راجاپکسے 33 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔ 

سری لنکا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان 154 رنز بنائے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور پیٹ کمنز نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ 

آج کے میچ کے لیے آسٹریلیا نے اپنا جیت کا کمبینیشن برقرار رکھا جبکہ سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے جہاں بنورا فرنینڈو کی جگہ مہیش تھیکشانا کو شامل کیا گیا۔ 

آسٹریلین ٹیم کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، گلین میکس ویل، مارکس اسٹوئنس، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زیمپا اور جوش ہیزل ووڈ پر مشتمل ہے۔ 

سری لنکا کی ٹیم میں کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، چریتھ اسلانکا، اوشکا فرنینڈو، ونندو ہسارنگا بھانوکا راجا پکسے، چمیکا کرونارتنے، دشمانتھا چمیرا، لہیرو کمارا اور مہیش تھیکشانا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ایونٹ میں اپنا ایک، ایک میچ کھیلا ہے اور دونوں ٹمیں اپنے اپنے میچز میں کامیاب رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.